مسلسل 2 ناکامیاں،لاہورقلندرز پریشان،کل ملتان کیخلاف میچ ہوگا

پاکستانتازہ ترینکھیل

مسلسل دو ناکامیوں کے بعد لاہور قلندرز پریشان ،ملتان کیخلاف میچ کل ہوگا ،دوسری طرف لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔

لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل جنوبی افرقہ کے لیفٹ آرم اسپنر جارج لنڈے پاکستان پہنچ گئے ،لیفٹ آرم اسپنر کی آمد سے لاہور قلندرز کو قدرے حوصلہ ملا ہے

پاکستان سپر لیگ کے سیزن 9 میں لاہور قلندرز کو اپنے ابتدائی دو میچوں میں شکست کا سامنا رہا ہے ۔

ملتان سلطان

لیفٹ آرم اسپنر جارج لنڈے ملتان پہنچے ہیں جہاں وہ ٹیم کا حصہ بنیں گے ۔لاہور قلندرز نے کل 21 فروری کو ملتان سلطان کیخلاف ملتان اسٹیڈیم میں اپنا تیسرا میچ کھیلنا ہے

علاویہ ازیں نیوزی لینڈ کے ہارڈ ہٹر مڈل آرڈر بلے باز ٹام بروس بھی 24 فروری سے قلندرز  بینچ پر مکمل طور پر دستیاب ہونگےــان کے شامل ہونے سے لاہور قلندرز کا اوورسیز کھلاڑیوں پر مشتمل روسٹر مکمل ہوجاۓ گا

لاہور قلندرز کو اس بار راشد خان ،ڈین لارنس ،بھانوکا راجاپاکسے کی کمی محسوس ہورہی ہے ۔

راشد خان کمر کی چوٹ کی وجہ سے لاہور قلندرز کا حصہ نہیں ،جبکہ  قومی ٹیم میں شمولیت کی وجہ سے انگلش کھلاڑی ڈین لارنس بھی پاکستان نہیں آسکے  ،راجا پاکسے اپنے کرکٹ بورڈ کی طرف سے این اوسی نہ ملنے کی وجہ سے پی ایس ایل کے موجودہ سیزن سے باہر ہیں ،تاہم ویسٹ انڈین کھلاڑی شائی ہوپ کچھ عرصے کیلئے لاہور قلندرز کو دستیاب ہوں گے

آیرش وکٹ کیپر لورکن ٹکر، جنہوں نے اسلام آباد کے خلاف افتتاحی میچ میں شرکت کی تھی، ملتان کیخلاف میچ  کے بعد شرکت کریں گے