الیکشن میں شکست،جہانگیرترین نے سیاست کو خیرباد کہہ دیا،پارٹی چیئرمین شپ بھی چھوڑ دی
استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین نے پارٹی کی چئیرمین شپ اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔جہانگیر ترین نے یہ اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر کیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیرترین نے سیاست اور پارٹی چیئرمین شپ چھوڑنے کا فیصلہ الیکشن میں شکست کے بعد کیا ،جہانگیرترین کو الیکشن میں ملتان اور لودھراں کے دو حلقوں 149اور155 سے شکست ہوئی
انھوں نے اپی ٹوئٹ میں لکھامیں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس الیکشن میں میری حمایت کی اور اپنے مخالفین کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔ میں پاکستانی عوام کی مرضی کا بے پناہ احترام کرتا ہوں۔ اس لیے میں نے آئی پی پی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دینے اور سیاست سے یکسر کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جہانگیر ترین نے کہاکہ میں آئی پی پی کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
مزید کہاکہ اللہ کے فضل سے میں ذاتی حیثیت میں اپنے ملک کی بہترین خدمت کرتا رہوں گا۔
آئندہ چند سالوں میں پاکستان کو ترقی کی منازل طے کرتی نظر آئیں۔🙏🏼پاکستان زندہ باد 🇵🇰
