پی ایس ایل 9، ڈرافٹنگ سے پہلے فرنچائز کھلاڑی "ادل بدل” کرنے لگے

پاکستانتازہ ترینکھیل

پی ایس ایل 9 کی ڈرافٹنگ ویسے تو 13 دسمبر کو ہونی ہے لیکن فرنچائزز نے ٹریڈنگ کےذریعے اپنی ٹیموں کی لائن اپ تشکیل دینا شروع کر دی ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے  ٹریڈنگ میں ریلی روسو کو لیکر افتخار احمد کو ملتان سلطان کو دے دیا اور ڈرافٹنگ میں پلاٹینیم کی پہلی پک بھی ملتان سلطان کو دے دی ۔

جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے نسیم شاہ کے بدلے میں وسیم جونئیر اور ابرار احمد کو کوئٹہ گلیڈی ایٹر   کے حوالے کر دیا ۔اس کے علاوہ اسلام آباد یونائیٹیڈ نے ڈرافٹنگ میں پلاٹینیم کی پہلی پک کو کوئٹہ گلیڈی ایٹر کیساتھ تھرڈ پک کیساتھ تبدیل کیا۔

پی ایس ایل کی اس ٹریڈنگ مارکیٹ میں عماد وسیم اسلام آباد یونائیٹڈ  جبکہ حسن علی  کراچی کنگز میں شامل ہوگئے۔ علاوہ ازیں اسلام اباد یونائیٹڈ نے اپنی سلور کیٹیگری کی پہلی پک کو کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی تھرڈ پک کیساتھ تبدیل کیا۔