میکسویل، ٹریوس ہیڈ کی اہلیہ اور بیٹی کو بھارتیوں کی جانب سے ریپ اور قتل کی دھمکیاں

تازہ تریندنیاکھیل

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ فائنل کے بعد کئی آسٹریلوی کرکٹرز کے اہل خانہ کو بھارتی سوشل میڈیا صارفین ہراساں کر رہے ہیں۔

ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی لیکن یہ شکست بھارتی شائقین سے برداشت نہ ہوئی اور بھارتیوں کا جانبدارانہ چہرہ عیاں ہوگیا۔

فائنل میں سنچری بنانے والے آسٹریلوی بلے باز ٹریوس ہیڈ کی اہلیہ جیسیکا ڈیوس اور بیٹی کو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ریپ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔

اس کے علاوہ آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل کی بھارتی اہلیہ وینا رمن نے بھی انکشاف کیا ہے کہ انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے۔

ایک انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے انہوں نے سوشل میڈیا پر دھمکیاں دینے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کرکٹ شائقین کسی کی توہین، نفرت اور غلط بیانی کیے بغیر اپنی ٹیم کو سپورٹ کر سکتے ہیں۔

ونی نے انسٹاگرام پر ہندوستان کے دورے کے دوران لی گئی مختلف خاندانی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں اور ایک نوٹ بھی پوسٹ کیا۔

وینی رامن نے نوٹ میں لکھا کہ تمام توہین آمیز اور بدسلوکی والے پیغامات بھیجنے والے شائقین تہذیب کے دائرے میں رہ سکتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vini Maxwell (@vini.raman)


انہوں نے لکھا، "یقین نہیں کر سکتا کہ یہ کہنے کی ضرورت ہے کہ ایک ہندوستانی ہونے کے باوجود آپ اس ملک کی حمایت کر سکتے ہیں جہاں آپ کی پیدائش اور پرورش ہوئی، سب سے بڑھ کر آپ اس ٹیم کی حمایت کرتے ہیں۔” ٹیم جس کی نمائندگی آپ کے شوہر یا آپ کے بچے کے والد کر سکتے ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا ٹرول اور دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے والوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ ہمت رکھیں اور دنیا کے دیگر اہم مسائل پر توجہ دیں۔

ہندوستانی شائقین نے صحافیوں کو بھی نشانہ بنایا، ای ایس پی این کے مصنف اسٹیو اسمتھ جن کا تعلق آسٹریلوی بلے باز سے نہیں ہے، ان کے ان باکس میں دھمکی آمیز پیغامات بھی موصول ہورہے ہیں۔