غیر قانونی مقیم افراد کے پاکستان چھوڑنے کا آج آخری دن، کل سے ملک گیر آپریشن ہوگا
غیر قانونی مقیم افراد کے پاکستان چھوڑنے کا آج آخری دن ہے جس کے بعد کل سے ملک گیر آپریشن شروع کیا جائے گا۔
ملکی تاریخ میں پہلی بار وزارت داخلہ نے فارن ایکٹ 1946 کے تحت تمام صوبوں میں غیر قانونی مقیم افراد کو ملک بدر کرنے کا حکم جاری کیا ہے جس کے تحت زیر سماعت اور معمولی جرائم میں سزا یافتہ افغان شہریوں کو ملک بدر کیا جائے گا۔
زیر سماعت اور سنگین جرائم کے مرتکب افغان شہریوں کو ملک بدر نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی رہائشیوں کو مکان کرائے پر دینے والے بھی اس جرم میں برابر کے شریک ہیں۔
پنجاب کے مختلف اضلاع میں قائم ہولڈنگ ایریاز
دوسری جانب پنجاب سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو نکالنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جہاں مختلف اضلاع میں ہولڈنگ ایریاز قائم کر دیے گئے ہیں جبکہ اسکریننگ اور میپنگ کا عمل بھی آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔
جن لوگوں کے پاس ضروری دستاویزات نہیں ہیں انہیں 31 اکتوبر تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔غیر قانونی افراد کو نکالنے کے لیے رینجرز اور دیگر اداروں کی مدد لی جا رہی ہے۔ ہولڈنگ ایریاز اور عارضی کیمپوں میں خوراک، طبی امداد اور حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ .
ملتان سپورٹس ہاسٹل کو ہولڈنگ کیمپ کا درجہ دے دیا گیا
ملتان انتظامیہ نے بھی غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کو خبردار کیا ہے کہ وہ رضاکارنہ طور پر اہنے ملکوں کو لوٹ جائیں ۔
انتظامیہ کی جانب سے ملتان سپورٹس ہاسٹل کو ہولڈنگ کیمپ کا درجہ دے دیا گیا۔
۔ سپورٹس ہاسٹل میں ابتدائی تیس بینڈز لگا دیئے گئے ۔۔ہاسٹل میں پولیس اہلکار تین شفٹوں میں ڈیوٹی دینگے۔
