بھارتی وزیراعظم کا جی20 سربراہی اجلاس کے اعلامیے پر اتفاق رائے ہونے کا اعلان

تازہ تریندنیا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اعلان کیا ہے کہ بھارت میں جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کے اعلامیے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔

نریندر مودی کا کہنا ہے کہ تمام ٹیموں کی محنت سے جی 20 سربراہی اجلاس کے اعلان پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی نے اس اعلان سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

واضح رہے کہ جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے کئی ممالک کے سربراہان ہندوستان آئے ہیں۔