انوار الحق کاکڑ نگران وزیرِ اعظم،صدر نے سمری پر دستخط کر دیئے
وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر نے نگراں وزیراعظم کے لیے انوار الحق کاکڑ کے نام پر اتفاق کرلیا۔
اس حوالے سے وزیراعظم آفس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے طور پر انوار الحق کاکڑ کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے ،وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے مشترکہ طور پر سمری پر دستخط کر کے صدر کو بھجوای ،جبکہ صدر عارف علوی نے بھی ایڈوائس پر دستخط کر دیئے ہیں ۔صدر نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 224 اے کے تحت کی ۔
سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ نگران وزیراعظم کی تقرری کا عمل خوش اسلوبی سے طے ہا گیا ہے ۔

وزیراعظم آفس کے ترجمان کے مطابق نگران وزیراعظم کی تقرری کیلئے اپوزیشن لیڈر نے وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔
وزیر اعظم آفس کے ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم نے مشاورتی عمل میں حمایت کرنے اور 16 ماہ میں حزب اختلاف کی بہترین قیادت کرنے پر قائد حزب اختلاف کا شکریہ ادا کیا۔
اس حوالے سے قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے کہا ہے کہ ہم نے اتفاق کیا ہے کہ نگران وزیراعظم جو بھی ہو وہ چھوٹے صوبے سے ہونا چاہیے، ہم نے اتفاق کیا ہے کہ انوار الحق کاکڑ نگران وزیراعظم ہوں گے۔
اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا کہنا ہےکہ انوارالحق کاکڑ کل بطور نگران وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے
انوار الحق کاکڑ 2018ء کے پاکستانی سینیٹ انتخابات میں بلوچستان سے جنرل نشست پر آزاد امیدوار کے طور پر ایوان بالا پاکستان کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے 12 مارچ 2018ء کو سینیٹر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔
انہوں نے ایک نئی سیاسی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (BAP) کا اشتراک کیا
