لیہ، مسافر وین کی مزدہ سے ٹکر،7افراد جاں بحق،6شدید زخمی

پاکستانتازہ ترینساؤتھ نیوز

لیہ میں چوبارہ اڈہ حافظ آباد پر مسافر وین مزدہ سے ٹکراگئی۔۔۔خوفناک حادثے میں 7 افراد جاں بحق 6 شدید زخمی ہوگئے

ساجد شکیل
10 اگست 2023

مسافر وین بھکر سے میاں چنوں جارہی تھی ۔ حادثے کے شکار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو قل خوانی پر جا رہا تھا۔ حادثہ تیز رفتار مسافر وین کا ٹائی راڈ کھلنے کے باعث پیش آیا۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ منتقل کر دیا گیا۔۔۔ جاں بحق افراد لاشوں کو آبائی گاؤں بھکر منتقل کیا جا رہا ہے