حکومت کی مدت 14 اگست کو ختم ہوگی، انتخابات جب بھی ہوں اعلان الیکشن کمیشن کرےگا: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ ہماری حکومت کی مدت 14 اگست کو ختم ہوگی، جب بھی الیکشن اکتوبر، نومبر میں ہوں گے الیکشن کمیشن اس کا اعلان کرے گا۔
اسلام آباد میں پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم جگہ جگہ جا کر قرضہ مانگیں اور آئی ایم ایف سے بھیک مانگیں۔ یہ جینے کا طریقہ نہیں ہے۔ اب ایسی باتیں نہیں چلے گی۔ چین کو احساس ہو گیا تھا کہ پاکستان مشکل میں ہے۔ حمایت کی
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی مدت 14 اگست کو ختم ہوگی، الیکشن کمیشن اگلے انتخابات کی تاریخ دے گا، اکتوبر، نومبر میں جب بھی انتخابات ہوں گے، الیکشن کمیشن اس کا اعلان کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آتے جاتے رہتے ہیں، پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ ہمیشہ قائم رہنا چاہیے، عوام کے ووٹوں سے جو بھی حکومت آئے اسے تعلیم کو ترجیح دینی چاہیے، تعلیم کا فروغ سیاست نہیں، وقت آگیا ہے کہ ہم تعلیم پر توجہ دیں، ہمیشہ تعلیمی وظائف بڑھانے کی کوشش کی، دنیا نے تعلیم سے ہی ترقی کی ہے۔
