اسرائیلی فوج کا جنین میں حملہ، 3 فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج نے آج مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ جنین میں عسکریت پسندوں کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی کارروائی میں ایک گھر پر میزائل سے حملہ کیا گیا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اس اسرائیلی حملے میں 3 فلسطینی شہید اور 13 زخمی ہوئے۔
فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے یہ بھی بتایا ہے کہ رملہ میں ایک اور واقعے میں اسرائیلی فوج نے ایک 21 سالہ فلسطینی کو شہید کر دیا ہے۔
