قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے فنانس بل 2023ء کی منظوری دے دی
قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے فنانس بل 2023ء کی منظوری دے دی
ترجمان ایوان صدر کے مطابق قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے فنانس بل 2023ء کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی
قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے ذمہ داری سنبھال لی
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی قائم مقام صدر کی حیثیت سے ایوان صدر اسلام آباد پہنچے جہاں انہوں نے فرائض سنبھالے۔
ترجمان ایوان صدر کےمطابق قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے چارج سنبھالنے کے بعد الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کئے۔
قائم مقام صدر صادق سنجرانی کے دستخط ہوتے ہی یہ بل پارلیمنٹ کا ایکٹ بن گیا۔
یادرہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے 52 ارکان پر مشتمل وفد کے ہمراہ قومی ایئر لائن پی آئی اے کے خصوصی طیارے سے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔
صدر کی غیر موجودگی میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کے فرائض سنبھال لیے ہیں۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھالنے کا کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
دوسری جانب سینیٹ سے منظوری کے بعد الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی سے بھی منظور کر کے منظوری کے لیے ایوان صدر بھجوا دیا گیا ہے۔
