حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

پاکستانتازہ ترین

 حکومت نے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

اسحاق ڈار کے مطابق ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 270 روپے فی لیٹر ہو گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے 258 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 164 روپے 7 پیسے فی لیٹر ہو گی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوا۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 12 روپے کمی  ہوئی جس کے بعدنئی قیمت 152 روپے 68 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے دیگر ایشیائی ممالک کی قیمتوں میں کمی آئے گی، اس لیے ٹرانسپورٹرز سے بھی درخواست ہے کہ اب کرایوں میں کمی کریں۔