واٹس ایپ جلد ’کمپینیئن موڈ‘ نامی فیچر متعارف کرائے گا

سائنس ٹیکنالوجی

فوری پیغام رسانی کی ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد ہی ‘کمپینیئن موڈ’ کے نام سے ایک فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جس کی مدد سے واٹس ایپ کو ایک اکاؤنٹ سے متعدد ڈیوائسز پر استعمال کیا جا سکے گا۔

واٹس ایپ کے بارے میں لیک ہونے والی معلومات کے مطابق اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین مختلف ڈیوائسز سے بیک وقت چیٹ، میسج بھیجنے اور کالز کر سکیں گے۔

ایک صارف نے بتایا کہ اس WhatsApp اپ ڈیٹ کو فی الحال گوگل پلے بیٹا پروگرام میں آزمایا جا رہا ہے۔

ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو پر شائع ہونے والے اسکرین شاٹس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ واٹس ایپ کے صارفین QR کوڈ اسکین کرکے اپنی دیگر ڈیوائسز کو جوڑ سکیں گے۔