چمن میں زلزلہ،ملبے سے 3بچوں کی لاشیں برآمد

اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

جمعہ کو چمن، قلعہ عبداللہ اور پشین اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.6 ریکارڈ کی گئی۔

ساجد شکیل
1اپریل 2023 

چمن کے علاقے بلالزئی میں زلزلے کے باعث گرنے والے مکان کے ملبے سے 3 بچوں کی لاشیں ملی ہیں جبکہ  ملبے تلے دب کر خاتون سمیت 5 بچے زخمی بھی ہوئے۔

ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کی فوری مدد کی جائے گی۔

واضح رہے کہ زلزلے کے جھٹکے جمعہ کی رات چمن، قلعہ عبداللہ اور پشین اضلاع میں محسوس کیے گئے تھے ، زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 50 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔

زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں لیویز فورس کو الرٹ کیا گیا تھا، جہاں بارشوں کے باعث کچے مکانات خستہ حال ہونے کی وجہ سے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ۔