نازک موڑ پر موجود پاکستان میں کینیڈین کافی چین”ٹم ہارٹنز“ کے افتتاح پر فروخت کا 61 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
ڈیفنس لاہور میں دنیا کی مہنگے ترین کینیڈین کافی اینڈ فاسٹ فوڈ چین”ٹم ہارٹنز“کے افتتاح کے موقع پر فروخت کے نئے ریکارڈ قائم ہوگئے۔
ٹم ہارٹنز نے لاہور میں پاکستان کے پہلے آؤٹ لیٹ کے افتتاح کے ساتھ ہی اپنی 61 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ فروخت کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔
ٹم ہارٹنز کے پاکستان میں کھلنے والے پہلے آؤٹ لیٹ پر لگی خریداروں کی لمبی قطاروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو ٹم ہارٹنز ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
ڈی ایچ اے لاہور میں کھلنے والی کینیڈین کافی شاپ ’ٹم ہورٹنز ’ کا جس نے افتتاح والے دن ہی دیکھنے والوں کو انگلیاں دانتوں تلے دینے پر مجبورکردیا کہ یہ ماجراکیا ہے۔
صوبائی دارالحکومت کے سب سے بڑے شہرلاہورمیں اس نئی کافی شاپ/کیفے کے سامنے ایک کپ کے حصول کے لیے طویل لائنیں لگی رہیں، تصاویرسوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئیں اور یہ دعویٰ بھی دیکھنے میں آیا کہ ان قطاروں کے طفیل ’ٹم ہورٹنز‘ نے پہلے ہی روزریکارڈ سیل کی۔
صارفین نے اپنے تبصروں میں ’دیارغیر‘ کی ایک کپ کافی کے حصول کے لئے کی گئی جدوجہد اور غربت سے نبردآزما سستے آٹے چینی اور دیگر اشیاء کے حصول کے لیے گھنٹوں انتظارکرنے والوں کا موازنہ کیا۔
ایک ٹوئٹر صارف نے برانڈ کے 61 سال میں سب سے زیادہ اوپننگ ڈے فروخت کا عالمی ریکارڈ پاکستان میں ٹوٹنے کا دعویٰ کرت ہوئے لکھا کہ ، ’دنیا ہم پر ہنس رہی ہوگی، ہم ڈیفالٹ کے دہانے پرہیں، ہمارے لوگ بھوک سے مررہے ہیں لیکن آئیے ایک کپ کافی کا لطف اٹھائیں‘۔
ٹوئٹر پر ایک اور صارف نے آئی ایم ایف ٹیم کے تاثرات بھی اس معاملے پر بتادئیے۔
گلوکار فرحان سعید نے بھی اس ’جنون‘ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہاں دو پاکستان ہیں۔ ایک آٹے،گھی کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورزکے باہرلائنوں میں اوردوسرا ٹم ہارٹنز پر اوردونوں کے درمیان ’کچھ نہ ہونا؛ مجھے خوفزدہ کرتا ہے۔
اصل ماجرا کیا تھا؟
جبکہ کیفے کے باہر لگے بورڈ نے ساری کنفیوژن ہی ختم کردی، جہاں 11 سے 18 فروری تک 150 خریداروں کے لیے ایک ماہ تک مفت کافی، 20 کیلئے ایک سال تک مفت کافی اور 2 خوش نصیبوں کے لیے مفت دبئی کے ریٹرن ٹکٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔
صارف نے واضح کردیا کہ یہ ہے ’اصل وجہ‘ کیونکہ پاکستانی میں لوئر، مڈل، یا اپر کوئی بھی کلاس ہو، یہ عوام مفت کی چیز حاصل کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑتی۔
