پی ایس ایل 8 کی ٹرافی”سپرنووا” کی شالیمار باغ میں رونمائی

تازہ ترینکھیل

پی ایس ایل 8 کیلئے نئی ٹرافی کی رونمائی لاہورکے تاریخی شالیمار باغ میں کردی گئی

13 فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل مقابلوں کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئی ٹرافی کی رونمائی کردی

24 کیرٹ ٹرافی کو سپر نووا کا نام دیا گیا ہے جس پر 9 ہزار سے زائد زرغون پتھروں کا استعمال کیا گیا ہے اور تین پیلرز پرمشتمل ہے

ٹرافی کی رونمائی لاہور کے شالیمار باغ میں کی گئی جس میں پی سی بی چیئرمین کمیٹی نجم سیٹھی سمیت تمام ٹیموں کے مالکان اور شعیب ملک اور شان مسعود جیسے ستارے بھی موجود تھے

پی ایس ایل ٹورنامنٹ کا آغاز 13 فروری سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا