لکی مروت،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 12 دہشتگرد ہلاک،افغان کرنسی برآمد
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے لکی مروت میں انٹیلی جنس کی اطلاعات پر آپریشن کیا گیا اور دہشت گردوں کی فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔
ساجد شکیل
8 فروری 2023
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، سیکیورٹی فورسز نے آپریشن 7 اور 8 فروری کی درمیانی شب کیا، منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردوں کو فرار ہونے کے لیے ایک گاڑی فراہم کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور افغان کرنسی بھی برآمد ہوئی، سیکیورٹی فورسز علاقے میں کلیئرنس آپریشن کر رہی ہیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں کی گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مانیٹرنگ کی گئی، مقامی عمائدین نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔
