ہارون رشیدقومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر مقرر ،نجم سیٹھی کی پریس کانفرنس

تازہ ترینکھیل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹر ہارون رشید کو چیف سلیکٹر مقرر کر دیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ آئین کے مطابق کپتان، کوچ اور چیف سلیکٹر کا تقرر کر سکتا ہوں۔ .

انہوں نے کہا کہ ہارون رشید نے میرے ساتھ بہت کام کیا ہے، اس حوالے سے بہت سی خبریں تھیں، اس لیے کلیئر کر دیا ہے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس نہیں ہو رہا، ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس 4 فروری کو بحرین میں ہوگا، ہم نے اے سی سی کے فیصلوں کو بھی چیلنج کیا تھا، میں اجلاس میں جاؤں گا۔ ایشین کرکٹ کونسل .

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کرکٹ بورڈ کے حکام سے ملاقات ہوئی ہے۔ افغانستان بورڈ نے تین میچز کی پیشکش کی تھی۔ رضامندی کے بعد سیریز ہوگی اور تین ٹی ٹوئنٹی سیریز شارجہ میں ہوں گی۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ مارک کولز اس وقت نمیبیا میں مصروف ہیں، وہ بھی جلد ہمارے ساتھ شامل ہوں گے، وہ مئی جون میں ہمارے ساتھ ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف دس وائٹ بال میچوں کی ہوم سیریز شیڈول کے مطابق ہے۔