لاس اینجلس،2028 اولمپکس میں کرکٹ شامل نہیں ہوگی
کیلیفورنیا میں ہونے والے 2028 کے اولمپکس میں کرکٹ کو شامل نہیں کیا جائے گا۔
ساجد شکیل
21 جنوری 2023
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی آئی او سی نے کرکٹ سمیت آٹھ کھیلوں کو اولمپک گیمز میں شامل کرنے کے لیے شارٹ لسٹ کیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے 2028 کے اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کرنے بارے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو آگاہ کیا۔
آئی سی سی نے 2032 کے اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کرنے کے لیے ایک نئی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ نئی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ کرکٹ کو پہلی اور آخری بار 1900 میں پیرس اولمپکس میں شامل کیا گیا تھا، اس کے علاوہ 2022 کے کامن ویلتھ گیمز اور ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایونٹس میں کرکٹ کو شامل کیا گیا تھا جس میں 8 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔
کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا نے کرکٹ میں گولڈ میڈل جیتا۔
