مشرق وسطیٰ کا سب سے مہنگا پینٹ ہاؤس تقریباً 3.1 ارب پاکستانی روپے میں فروخت ہوا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی کے مہنگے ترین علاقے بزنس بے میں واقع اس پینٹ ہاؤس میں 60 منزلیں اور 171 اپارٹمنٹس ہوں گے۔
نیمار جونیئر سمیت بین الاقوامی فٹبالرز نے بھی اس پروجیکٹ میں اپارٹمنٹس خریدے ہیں۔
اب بتایا جا رہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کا سب سے مہنگا پینٹ ہاؤس جو کہ 47 ہزار 200 مربع فٹ پر مشتمل ہے، تقریباً 3.1 ارب پاکستانی روپے میں فروخت ہوا ہے۔ یہ پینٹ ہاؤس 11,650 درہم فی مربع فٹ (بزنس بے میں سب سے زیادہ قیمت فی مربع فٹ) میں فروخت ہوا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل دبئی میں پام جمیرہ پر مہنگا ترین پینٹ ہاؤس فروخت ہوا تھا جس کی تعمیر 2027 کی پہلی سہ ماہی میں مکمل ہو جائے گی۔