9 مئی ایک غلطی تھی، اداروں کا احترام کرتے ہیں:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پشاور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ 9 مئی کا واقعہ ایک غلطی تھی، جس کی پارٹی نے بھرپور مذمت کی اور دوبارہ ایسا نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا:
"ہم فرشتے نہیں، 9 مئی ایک غلطی تھی، جس کی ہم سب نے مذمت کی۔ ہماری جماعت نے اس کی مکمل شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ دوبارہ ایسا واقعہ نہیں ہونا چاہیے۔”

ضمنی انتخابات سے پہلے عمران خان سے مشاورت ہوگی، پارلیمنٹ کا حصہ رہیں گے: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا:
"ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ پارلیمنٹ کا بھی احترام کیا جائے۔ اب بس ہونی چاہیے، انصاف ہونا چاہیے۔ جب ہم انتخابات جیتے تو ہمارے پاس 180 نشستیں تھیں، اسمبلی میں آ کر یہ تعداد 91 رہ گئی، اور اب 76 رہ گئی ہیں۔ اتنے تو خزاں میں پتے بھی نہیں جھڑتے جتنی نشستیں ہم سے واپس لے لی گئی ہیں۔”