ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائیر کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائیر کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔
آئی سی سی کے اعلان کے مطابق ویمنز ورلڈکپ کوالیفائیر پاکستان میں کھیلا جائے گا، اور ایونٹ 9 سے 19 اپریل تک لاہور کے 2 وینیوز پر منعقد ہو گا۔
ویمنز ورلڈکپ میچز آفیشلز کے پینل میں 10 امپائرز اور 3 ریفریز شامل ہیں، جن میں پاکستان کے فیصل خان آفریدی اور سلیمہ امتیاز امپائرنگ پینل میں شامل ہیں۔ سلیمہ امتیاز گزشتہ برس آئی سی سی پینل آف امپائرز میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون تھیں۔
اس کے علاوہ، علی نقوی، شاندرے فرٹز اور ٹروڈی اینڈرسن بطور میچ ریفریز پینل کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2024ءکیلئے آفیشلز کا اعلان
