چیمپئنز ٹرافی 2025: پاکستان میں ٹکٹوں کی قیمتوں کیا ہوگی ؟
کرکٹ کے شائقین کے لیے خوشخبری! آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے اور جلد ہی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو جائے گا۔
ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت کم سے کم 1000 روپے سے شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 25000 روپے تک جا سکتی ہے۔
لاہور، کراچی، اور راولپنڈی میں ہونے والے میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں مختلف ہوں گی۔ ٹکٹیں وی آئی پی، پریمیئم، فرسٹ کلاس، اور ہوسپیٹلیٹی کیٹیگریز میں دستیاب ہوں گی، جو شائقین کو ان کے بجٹ اور ترجیحات کے مطابق مختلف آپشنز فراہم کریں گی۔
سیمی فائنل میچ کے ٹکٹ کی کم از کم قیمت 2500 روپے مقرر کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ اہم میچز کی ٹکٹیں بھی خصوصی دلچسپی کا باعث بن سکتی ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان اور یو اے ای میں منعقد ہو گی۔ ایونٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہو گا، جو شائقین کے لیے ایک یادگار تجربہ بننے کی توقع ہے۔
