سیف علی خان کئی سالوں تک خفیہ اکاؤنٹ رکھنے کے بعد بلآخر انسٹاگرام اکاؤنٹ سامنے لے آئے

انٹرٹینمنٹ

Auto Draft کی اہم تفصیلات اور پس منظر

بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے کئی سالوں تک خفیہ اکاؤنٹ رکھنے کے بعد بلآخر انسٹاگرام پر انٹری دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کئی سالوں سے خفیہ طور پر انسٹاگرام اکاؤنٹ کا استعمال کررہے تھے تاہم اب انہوں نے باقاعدہ اپنا اکاؤنٹ متعارف کروادیا ہے۔

اداکار نے اپنا اکاؤنٹ ‘سیف علی خان پٹودی’ کے نام سے بنایا ہے جس پر انہوں نے اپنی لائبریری سے تصویر بھی شیئر کی ہے۔

 فی الحال اس آفیشل اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ اور ایک فالوور موجود ہے اور وہ فالوور کوئی اور نہیں ان کی اہلیہ کرینہ کپور ہیں۔

2 سال قبل ‘ہندوستان ٹائمز’ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سیف علی خان نے بتایا تھا کہ انہیں انسٹاگرام براؤز کرنے میں کوئی خاص لطف نہیں آتا، ان کے  پاس انسٹاگرام ایپ موجود ہے اور ایک خفیہ اکاؤنٹ بھی ہے، وہ کبھی کبھار اسے دیکھتے ہیں لیکن کوئی خاص مزہ نہیں آتا۔