لاہور ہائی کورٹ کا سمر ویکیشن روسٹر جاری،اہم مقدمات کی سماعت کے لیے ججز کی ذمہ داریاں مقرر

پاکستانتازہ ترینساؤتھ نیوزملتان

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے صوبے کے تینوں علاقائی بینچز کے لیے سمر ویکیشن روسٹر جاری کر دیا ہے، جس کے تحت تعطیلات کے دوران اہم مقدمات کی سماعت کے لیے ججز کی ذمہ داریاں مقرر کر دی گئی ہیں۔

جاری کردہ روسٹر کے مطابق ملتان بینچ میں جسٹس خالد اسحاق سنگل بینچ کے طور پر مقدمات کی سماعت کریں گے۔

اسی طرح بہاولپور بینچ میں جسٹس احمد ندیم ارشد تعطیلات کے دوران سنگل بینچ کے طور پر عدالتی فرائض انجام دیں گے، جبکہ راولپنڈی بینچ میں جسٹس صداقت علی خان مقدمات کی سماعت کریں گے۔

روسٹر کے مطابق چار روز بعد ملتان بینچ میں معمول کی عدالتی کارروائیاں دوبارہ بحال ہو جائیں گی، جس کے بعد مقدمات کی سماعت معمول کے شیڈول کے مطابق جاری رہے گی۔

سمر ویکیشن روسٹر جاری ہونے پر وکلا برادری نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعطیلات کے دوران بھی اہم اور ہنگامی نوعیت کے مقدمات کی سماعت جاری رہنے سے سائلین کو سہولت میسر آئے گی۔