گزشتہ مالی سال: پاکستان نے 16.2 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرض حاصل کیے، چین سرفہرست رہا

اہم خبریںپاکستانتازہ تریندنیاکاروبار

اسلام آباد: گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان نے مختلف عالمی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک سے مجموعی طور پر 16 اعشاریہ 2 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرض حاصل کیے، جن میں چین کی جانب سے فراہم کردہ مالی معاونت نمایاں رہی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس مجموعی رقم میں ایک اعشاریہ سات ارب ڈالر کی ری فنانسنگ بھی شامل ہے، جو چین کی جانب سے فراہم کی گئی۔ تاہم حکومت اپنے مقررہ مالیاتی ہدف کے حصول میں کامیاب نہ ہو سکی۔

دستاویزات کے مطابق حکومت نے گزشتہ مالی سال کے لیے 19 اعشاریہ 92 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضوں اور گرانٹس کا ہدف مقرر کیا تھا، لیکن وہ اس سے 3 اعشاریہ 72 ارب ڈالر کم رقم حاصل کر سکی۔

اعداد و شمار کے مطابق عالمی مالیاتی اداروں میں ایشیائی ترقیاتی بینک سے سب سے زیادہ 953 اعشاریہ 74 ملین ڈالر قرض حاصل کیا گیا، جبکہ دیگر مالیاتی ذرائع سے بھی مختلف منصوبوں اور بجٹ معاونت کے لیے رقوم موصول ہوئیں۔