میکسیکو کی بحریہ کا چھوٹا طیارہ امریکی ریاست ٹیکساس کے ساحل پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق چھوٹا طیارہ ایک مریض اور سات دیگر افراد کو لے کر ہیوسٹن ایئرپورٹ جا رہا تھا جب وہ گالوسٹن بے میں گر کر تباہ ہو گیا۔
امریکی کوسٹ گارڈ کے ایک اہلکار نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ حادثہ کل رات پیش آیا، اور ایک مسافر ابھی تک لاپتہ ہے۔
ابتدائی طور پر، امریکی کوسٹ گارڈ نے کہا کہ چار افراد کو زندہ بچا لیا گیا تھا، لیکن بعد میں واضح کیا کہ ان میں سے دو کی موت ہو گئی ہے۔
دوسری جانب میکسیکو نیوی نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ طیارے میں آٹھ افراد سوار تھے جن میں نیوی کے عملے کے چار ارکان اور چار شہری شامل تھے۔