جنوبی افریقہ کے دارالحکومت پریٹوریا میں گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے ایک ہاسٹل پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 3 سالہ بچے سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ کے دوران مجموعی طور پر 25 افراد کو گولیاں لگیں جن میں سے 14 کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور پولیس حملہ آوروں کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حملے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے جب کہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔