آج ریاست نے اپنا واضح جواب دے دیا، اب اینٹ کا جواب پتھر سے ملے گا: فیصل واوڈا
اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی تاریخی پریس کانفرنس کا کھل کر خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”میں نے تو ابھی نرم زبان استعمال کی تھی، آج تو ریاست نے اپنا حتمی اور واضح جواب دے دیا ہے۔ اب پاکستان، اس کی افواج اور شہداء کا مذاق ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔“
انہوں نے کہا اب دشمن ممالک کے بیانیوں کو اٹھا کر فوج پر حملہ کرنے والوں کو اینٹ کا جواب پتھر سے ملے گا۔ ایک انچ بھی اب برداشت نہیں ہوگا۔ آج سے واضح ہو گیا ہے کہ پاک فوج اور ریاستِ پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والوں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی۔
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ ”جو لوگ سمجھتے تھے کہ فوج خاموش رہ کر سب برداشت کرتی رہے گی، آج ان کے وہم ٹوٹ گئے۔ ریاست نے اپنا موقف نہایت وضاحت سے پیش کر دیا ہے اور اب عمل بھی ہوگا۔
