بھارتی اداکارہ سمانتھا رتھ پربھو دوسری بار ہدایت کار راج نادی مورو کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کئی ماہ کی قیاس آرائیوں کے بعد اداکارہ سمانتھا نے پیر کو سوشل میڈیا پر اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کردیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب میں قریبی دوستوں اور بھارتی اداکارہ سمانتھا رتھ پربھو دوسری بار ہدایت کار راج نادی مورو کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کئی ماہ کی قیاس آرائیوں کے بعد اداکارہ سمانتھا نے پیر کو سوشل میڈیا پر اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کردیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب میں قریبی دوستوں اور اہل خانہ نے شرکت کی۔
اداکارہ سمانتھا نے انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں صرف "01.12.2025” لکھا۔
شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری کی مختلف شخصیات کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد دی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ سمانتھا نے پہلی شادی 2017 میں ساتھی اداکار ناگا چیتنیا سے کی تھی تاہم 2021 میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔
دوسری جانب ہدایت کار راج نادی مورو کی پہلی شادی 2015 میں ہوئی تھی تاہم یہ شادی 2022 میں طلاق پر ختم ہوئی۔