پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کو جامع مذاکرات کی پیشکش کردی

اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کو جامع مذاکرات کی پیشکش کردی ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ بھارت کے ساتھ کسی ایک نکاتی ایجنڈے پر بات نہیں ہوگی بلکہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام متنازعہ امور پر بات چیت ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ جنگ بندی کیلئے درخواست بھارت نے امریکا سے کی تھی، جب امریکا سے ہمیں فون آیا تو واضح کیا کہ ہم تو جنگ چاہتے ہی نہیں تھے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ جنگ بندی پر عمل جاری ہے لیکن بھارت کی بلاوجہ بیان بازی معمول کا وطیرہ ہے۔

چین اور بھارت ایک دوسرے کو حریف نہیں، شراکت دار سمجھیں، چینی وزیر خارجہ

وزیر خارجہ نے اپنے دورہ بنگلا دیش کو دونوں برادر ملکوں کو مزید قریب لانے کی کوشش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ 25 اگست کو جدہ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ وزیراعظم کے ہمراہ 30 اگست کو چین میں ایس سی او کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے۔