جوئے کی پروموشن کا کیس: ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں 4 دن کی توسیع
لاہور: جوئے کو پروموٹ کرنے کے الزام میں گرفتار یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔
نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (NCCIA) نے ملزم کے مزید تفتیش کے لیے 28 اگست تک ریمانڈ کی درخواست عدالت میں جمع کرائی۔ ابتدائی دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ڈکی بھائی کو لاہور کی عدالت میں مجسٹریٹ نعیم وٹو کے سامنے پیش کیا گیا۔
سرکاری وکیل نے عدالت سے کہا کہ ملزم کی تحقیقات ابھی جاری ہیں، جس کے پیش نظر جسمانی ریمانڈ بڑھانے کی ضرورت ہے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں اضافے کی منظوری دے دی۔
