ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کو یو اے ای میں سفیر مقرر
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے دو نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سفارش پر تیار کی گئی سمری میں متحدہ عرب امارات اور روس میں نئے سفیروں کے نام شامل تھے، جنہیں باضابطہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔
فیصلے کے تحت موجودہ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کو متحدہ عرب امارات میں پاکستان کا سفیر مقرر کر دیا گیا ہے۔ شفقت علی خان اس سے قبل پولینڈ اور روس میں بھی بطور سفیر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
پنجاب ، بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ، فہرستوں کی تیاری شروع
اسی منظوری کے تحت یو اے ای میں موجودہ پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کو روس میں سفیر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ روس میں موجود پاکستانی سفیر خالد جمالی کو وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکریٹری کا عہدہ سونپا گیا ہے۔
