غزہ میں ’بھوک حقیقی‘ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

اہم خبریںدنیا

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حیران کن اور غیر متوقع بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں بچوں کو درپیش بھوک "حقیقی” ہے۔ اُنہوں نے یہ ریمارکس اس وقت دیے جب وہ سکاٹ لینڈ میں برطانوی وزیر اعظم سر کیئر سٹارمر کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

صحافی کے ایک سوال کے جواب میں کہ آیا وہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کے اُس بیان سے اتفاق کرتے ہیں کہ غزہ میں قحط اور بھوک کے الزامات جھوٹ کے سوا کچھ نہیں، ٹرمپ نے کہا:”مجھے نہیں معلوم… وہ بچے بہت بھوکے لگ رہے تھے… یہ حقیقی بھوک لگ رہی ہے۔"

نہیں جانتا اب غزہ میں کیا ہوگا، ٹرمپ

ٹرمپ نے مزید کہا:

"وہاں پر کسی نے کوئی اچھا کام نہیں کیا، پوری جگہ برباد ہو چکی ہے… میں نے اسرائیل سے کہا کہ شاید انھیں اسے کسی اور طریقے سے کرنا چاہیے۔"