ٹیم میں کھلاڑیوں کا انتخاب صرف ان کی شہرت یا تجربے کی بنیاد پر نہیں ہوگا۔مائیک ہیسن

پاکستانتازہ ترینکھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کھلاڑیوں کے انتخاب کے حوالے سے اپنی واضح رائے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ٹیم میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں کا انتخاب صرف ان کی شہرت یا تجربے کی بنیاد پر نہیں ہوگا۔ بلکہ ہر کھلاڑی کو اس کے مخصوص کردار اور ٹیم کی حکمت عملی کے مطابق منتخب کیا جائے گا، تاکہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو مؤثر انداز میں نبھا سکے۔

مائیک ہیسن نے مزید کہا کہ ان کا مقصد ایسی جدید اور کامیاب ٹیم تشکیل دینا ہے جو نہ صرف بہترین کرکٹ پیش کرے بلکہ شائقین کے دل بھی جیتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ موقع میرے لیے بہت اہم ہے اور میں پوری لگن سے ٹیم کی رہنمائی کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ شائقین کو متاثر کرنے والی کرکٹ کھیلنا ایک بڑا چیلنج ہے، لیکن وہ اس چیلنج کو قبول کرنے کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے بنگلادیش کے خلاف کھیلی جانے والی تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے لیے اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی جیسے تجربہ کار کھلاڑی شامل نہیں کیے گئے ہیں۔