پنجاب میں شدید گرمی کی پیشگوئی: بچوں کی آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی کی ہدایت جاری

پاکستانساؤتھ نیوز

لاہور: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے صوبے میں متوقع ہیٹ ویو کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے، جس میں درجہ حرارت میں خطرناک حد تک اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق رواں ماہ درجہ حرارت میں 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافہ ہوسکتا ہے، جس کے باعث میدانی علاقے اور جنوبی پنجاب کے اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔

اس صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کو واضح ہدایت جاری کی ہے کہ بچوں کی تمام آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر فوری پابندی عائد کی جائے تاکہ گرمی سے متاثر ہونے کے خدشات کم کیے جا سکیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کی طرف سے شہریوں کو درج ذیل احتیاطی تدابیر اپنانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے:

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے سرکاری اسکولوں کے گرمیوں کے اوقات کار میں تبدیلی

  • غیر ضروری سفر سے گریز کریں
  • سر کو ڈھانپ کر رکھیں
  • زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کریں

مزید برآں، ہیٹ ویو سے متاثرہ افراد کی فوری طبی امداد کے لیے تمام اسپتالوں میں ضروری ادویات اور سہولیات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ ممکنہ نقصانات سے محفوظ رہا جا سکے۔