ٹیرف کی زد میں آنیوالے ممالک انتقامی کارروائی سے گریز کریں: امریکی وزیر خزانہ کی وارننگ

اہم خبریںپاکستانتازہ تریندنیا

واشنگٹن: امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے دنیا کے ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ ٹیرف عائد کیے جانے کے خلاف انتقامی کارروائی سے گریز کریں۔

اسکاٹ بیسینٹ نے کہا کہ ان کا ہر ملک کو مشورہ ہے کہ وہ جوابی کارروائی نہ کریں، کیونکہ امریکی ٹیرف کے خلاف جوابی کارروائی سے عالمی کشیدگی میں اضافہ ہو گا۔

امریکی وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیرف کے خلاف انتقامی اقدامات عالمی معیشت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، جس پر دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے ردعمل آنا شروع ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ٹیرف عائد کرے یا نہ کرے، پاکستان کو اپنی ایکسپورٹس بہتر کرنا ہوں گی: ملیحہ لودھی

کینیڈا نے امریکی ٹیرف کے خلاف جوابی اقدامات کا اعلان کیا ہے، جب کہ چین نے امریکا سے نئے ٹیرف منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس معاملے پر سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکا میں پاکستانی مصنوعات پر ٹیکس ہمیشہ سے تھا، اور اضافی ٹیرف کے باعث پاکستانی مصنوعات امریکا میں مہنگی ہو جائیں گی۔