حسن نواز برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار، 5.2 ملین پاؤنڈ کا بھاری جرمانہ

اہم خبریںپاکستانتازہ تریندنیا

سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کو برطانوی حکومت نے ٹیکس ڈیفالٹر قرار دے دیا۔

🔹 برطانوی ٹیکس اتھارٹی نے حسن نواز پر 5.2 ملین پاؤنڈ (تقریباً 18 ارب پاکستانی روپے) کا جرمانہ عائد کر دیا۔

🔹 حسن نواز نے 5 اپریل 2015 سے 6 اپریل 2016 تک تقریباً 9.4 ملین پاؤنڈ کا ٹیکس ادا نہیں کیا۔

قانونی ماہرین کی رائے:

⚖️ برطانوی قوانین کے مطابق دیوالیہ ہونے کے باوجود ٹیکس چوری کے جرمانے معاف نہیں کیے جاتے۔

یہ بھی پڑھیں: لندن ہائیکورٹ نے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا، شریف خاندان کا ردعمل سامنے آگیا

⚖️ برطانوی حکومت کی جانب سے سرکاری ویب سائٹ پر تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔

یہ معاملہ نواز شریف کے خاندان کے لیے ایک نیا قانونی چیلنج بن سکتا ہے۔