مفتی قوی اور راکھی ساونت کی شادی کی تاریخ طے! نکاح آج 14 فروری کو ہوگا؟
پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی اور بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی شادی کی خبریں میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ پہلے مفتی قوی نے مشروط نکاح کی پیشکش کی، پھر راکھی ساونت نے دلچسپ ردعمل دیا، اور اب مفتی قوی نے خود نکاح کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی قوی نے انکشاف کیا کہ ان کا نکاح 14 فروری کو ہونے جا رہا ہے۔ جب میزبان نے سوال کیا کہ یہ تاریخ کس نے دی، تو مفتی قوی نے تصدیق کی کہ یہ تاریخ راکھی ساونت کی جانب سے دی گئی ہے۔
مفتی قوی کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد راکھی ساونت مکمل اسلامی اور شرعی لباس پہنیں گی، بلکہ ممکن ہے کہ وہ خود بھی اپنا لباس تبدیل کر لیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایک پوڈکاسٹ میں مفتی قوی نے کہا تھا کہ اگر ان کی والدہ اجازت دیں، تو وہ راکھی ساونت سے نکاح کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ نے انہیں یہی ہدایت دی ہے کہ نکاح کا فیصلہ اپنی مرضی سے کریں اور اپنی سابقہ شادیوں کی تعداد کسی کو نہ بتائیں۔
راکھی ساونت نے مفتی قوی کی پیشکش پر مزاحیہ انداز میں کہا، "میں تو کسی مولانا سے شادی کے لیے مر رہی ہوں! قوی صاحب، آپ کے نام میں ہی ‘قوی’ آتا ہے، میرے لیے ‘کویتا’ (شاعری) لکھیے!”
اب دیکھنا یہ ہے کہ آج 14 فروری کو واقعی یہ نکاح ہوتا ہے یا نہیں۔
