گوادر میں آل پارٹیز اتحاد نے 47 روزہ دھرنا مطالبات کی منظوری کے بعد ختم کر دیا

پاکستانتازہ ترین

گوادر میں آل پارٹیز اتحاد نے 47 دن تک جاری رہنے والے دھرنے کے بعد اپنے مطالبات کو تسلیم کرانے میں کامیابی حاصل کی اور ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

اتحاد کے ترجمان عبدالغفور کے مطابق، ضلعی انتظامیہ نے سات نکاتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ تاہم، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر معاہدے کی پاسداری نہ کی گئی تو دوبارہ دھرنا دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح، پہلی پرواز لینڈ کرگئی

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف کارروائی میں تیزی لائے گی، اور گوادر میں 17 گھنٹے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔