ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے ملتان پہنچ گئی

اہم خبریںپاکستانتازہ ترینکھیل

ملتان: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے ملتان پہنچ گئی ہے، جہاں انہیں سخت سیکیورٹی کے حصار میں ڈی ایچ اے کے ایک نجی ہوٹل منتقل کیا گیا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان یہ سیریز ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، جس میں دو ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔ پہلا ٹیسٹ میچ 17 سے 21 جنوری کے درمیان ہوگا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 25 سے 29 جنوری کو شیڈول ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کی تفصیلات: کھلاڑیوں کا انتخاب جاری

یہ دورہ اس لحاظ سے تاریخی اہمیت کا حامل ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 19 سال کے طویل عرصے بعد ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان آئی ہے۔