شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کا انکشاف: "میں ان کی فلموں کے فلاپ ہونے کی دعا کرتی تھی”
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے ایک انٹرویو میں حیران کن انکشاف کیا کہ وہ اپنے شوہر کی فلموں کے فلاپ ہونے کی دعا کیا کرتی تھیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، گوری خان کا کہنا تھا کہ ابتداء میں انہیں شاہ رخ کے فلمی کیریئر میں کوئی دلچسپی نہیں تھی، اور ان کی فلموں کی کامیابی پر بھی وہ خوش نہیں ہوتی تھیں۔
گوری نے بتایا کہ ان کی فیملی، جو پہلے فلم انڈسٹری کے سخت خلاف تھی، شاہ رخ خان کی کامیابی کی دعائیں کرنے لگی، مگر گوری نے کبھی ان کی کامیابی کے لیے دعا نہیں کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ "میں تو ان کی فلموں کے فلاپ ہونے کی دعا کرتی تھی کیونکہ میں ممبئی کی مشکل زندگی سے گھبرا گئی تھی۔”
گوری خان نے انکشاف کیا کہ ممبئی میں رہنا ان کے لیے شروع میں بہت مشکل تھا، اور شاہ رخ نے وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ کامیاب نہیں ہوئے تو واپس دہلی چلے جائیں گے۔ گوری نے کہا کہ "میں بس چاہتی تھی کہ ہم دہلی واپس چلے جائیں۔”
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کا اپنی رہائشگاہ ’منت‘ کو مزید بلندیوں پر لیجانے کا اعلان ،کتنا خرچہ آئیگا؟
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شاہ رخ کی فلموں دیوانہ اور بازی گر کی کامیابی پر انہیں کوئی خوشی نہیں ہوئی اور نہ ہی انہوں نے یہ فلمیں دیکھیں۔
یہ انکشاف شاہ رخ خان کے شائقین کے لیے یقیناً حیران کن ہے، مگر یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ گوری خان نے ممبئی میں زندگی کے ابتدائی دنوں میں کن مشکلات کا سامنا کیا۔
