چین نے مشترکہ مارکیٹ کی تعمیر کے لئے رہنما اصول جاری کر دیے

اہم خبریںتازہ ترینچیندنیا

چین نے  مشترکہ مارکیٹ کی تعمیر کے لیے آزمائشی نفاذ کے رہنما اصول جاری کیے ہیں۔ اس دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ایک مؤثر، معیاری، منصفانہ اور مکمل طور پر کھلی مشترکہ مارکیٹ کا قیام وسیع پیمانے پر وسائل کے ہموار بہاؤ اور موثر تقسیم کو فروغ دے گا، اس سے مارکیٹ کے لین دین کی لاگت کم ہو گی اور سائنسی و تکنیکی جدت طرازی کو مزید مدد ملے گی۔

رہنما اصولوں کے مطابق، یہ مارکیٹ ایک سازگار ماحول فراہم کرے گی جو انٹرپرائز کی ترقی اور عوام کے لئے اعلی معیار کی مصنوعات اور خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔

رہنما اصولوں میں پانچ اہم پہلوؤں پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے:

  1. مارکیٹ کے نظام اور قواعد کی بہتری
  2. مارکیٹ پر مبنی وسائل کی تقسیم کی اصلاحات
  3. مارکیٹ میں سخت و نرم بنیادی ڈھانچے کی حمایت
  4. مجموعی ریگولیٹری کارکردگی کی بہتری
  5. مقامی تحفظ پسندی اور مارکیٹ کی تقسیم کو ختم کرنا

چین کی یہ حکمت عملی مشترکہ مارکیٹ اور منصفانہ مسابقت کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد دے گی۔