امریکی اخبار نے بھارتی حکومت کی دہشتگردی کو بے نقاب کر دیا
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ایک تہلکہ خیز رپورٹ میں بھارتی حکومت کی سرپرستی میں دنیا بھر میں ہونے والی دہشتگردی کے منصوبوں کو آشکار کر دیا۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کے ذریعے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را نے اجرتی قاتلوں کے ذریعے پاکستان میں 6 افراد کو نشانہ بنایا، جن میں اپریل 2024 میں لاہور میں عامر سرفراز المعروف تانبا کا قتل بھی شامل ہے۔
مزید یہ بھی بتایا گیا کہ بھارت نے امریکا، کینیڈا اور دیگر مغربی ممالک میں ماورائے عدالت قتل کی کارروائیاں کیں۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے افسر کاوش یادیو پر الزام ہے کہ انہوں نے نیویارک میں ایک سکھ رہنما پر قاتلانہ حملے کی ہدایت دی۔
رپورٹ کے مطابق، کینیڈین حکام نے بھی بھارتی سفارتکاروں اور را کی دہشتگرد سرگرمیوں کو بے نقاب کیا، خاص طور پر سکھ رہنماؤں کے خلاف حملوں کے حوالے سے۔
امریکی اخبار کی اس رپورٹ نے بھارتی حکومت کے دہشتگرد نیٹ ورک اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو عالمی سطح پر نمایاں کر دیا ہے۔
