ایشیا کپ 2025 کا مجوزہ میزبان بھارت ہوگا،ایشین کرکٹ کونسل نے ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا

اہم خبریںپاکستانتازہ ترینکھیل

ایشیا کپ کے مردوں، خواتین، انڈر 19 اور ایمرجنگ ٹورنامنٹس کے میزبان ممالک کا اعلان کر دیا گیا، جس کے مطابق 2025 کے ایشیا کپ کا میزبان ملک بھارت کو تجویز کیا جائے گا۔

ایشین کرکٹ کونسل کے اعلامیے کے مطابق ایشیا کپ مینز، ویمنز، انڈر 19 اور ایمرجنگ ٹورنامنٹس کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

مینز ایشیا کپ کا اگلا ایڈیشن ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا جائے گا اور اس کی میزبانی بھارت کو کرنے کی تجویز ہے، جبکہ مردوں کا 2027 ایشیا کپ بنگلہ دیش میں کھیلے جانے کی تجویز ہے جو ون ڈے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

2026 ویمنز ایشیا کپ ٹی 20 فارمیٹ کی پیروی کرنے والا ہے، جبکہ 2024 سے 2027 تک انڈر 19 ایشیا کپ کے چاروں ایڈیشن ون ڈے فارمیٹ کے تحت کھیلے جائیں گے۔

ایشین کرکٹ کونسل کے مطابق ایشیا کپ کا شیڈول اور مقامات ابھی فائنل نہیں ہوئے، ایشیا کپ کے تمام ٹورنامنٹس کی میزبانی یا شیڈول کسی بھی وقت تبدیل ہو سکتا ہے۔

پاکستان کی میزبانی میں ہونے والا آخری ایشیا کپ بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد ہائبرڈ ماڈل کے تحت سری لنکا میں کھیلا گیا تھا۔