اداکارہ صاحبہ کی پہلی بار اپنے حقیقی والد سے ملاقات ہو گئی

انٹرٹینمنٹ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ نے اپنے حقیقی والد امام ربانی سے ملاقات ہو گئی۔

صاحبہ ماضی میں اپنے مختلف انٹرویوز میں بتا چکی ہیں کہ وہ اپنے حقیقی والد سے کبھی نہیں ملیں اور ان کی پرورش ان کے سوتیلے والد نے کی تھی۔

اب حال ہی میں انہوں نے اپنے والد امام ربانی سے پہلی ملاقات کے دوران لی گئی کچھ تصاویر فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔

تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداح حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں اور پوچھ رہے ہیں کہ وہ اپنے والد سے پہلی بار کیوں ملیں؟ جبکہ کئی صارفین نے کہا کہ آپ ہو بہو اپنے والد کی طرح ہیں۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل سینئر اداکار ساجد حسن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ماضی کے مشہور فلمسٹار نشو بیگم کی بیٹی اداکارہ صاحبہ نے اپنے سگے اور سوتیلے والد کے بارے میں حیران کن انکشافات کیے تھے۔

اداکارہ صاحبہ نے کہا تھا کہ میں نے اپنے والد کو کبھی نہیں دیکھا اور نہ کبھی ان سے ملاقات کی کیونکہ میرے والد اور والدہ میری پیدائش سے پہلے ہی الگ ہو گئے تھے۔