تاریخ میں پہلی بار سعودی ماڈل مس یونیورس کے مقابلے میں حصہ لیں گی۔
خلیج ٹائمز کے مطابق 27 سالہ ماڈل رومی القحطانی پہلی بار میکسیکو میں منعقد ہونے والے سالانہ مقابلہ حسن ‘مس یونیورس 2025’ میں سعودی عرب کی نمائندگی کر کے تاریخ رقم کرنے جا رہی ہیں۔
رومی القحطانی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی۔ سعودی عرب کے جھنڈے کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ مجھے مس یونیورس 2024 کے مقابلے میں شرکت پر فخر ہے، پہلی بار کوئی ماڈل مس یونیورس میں سعودی عرب کی نمائندگی کرے گی۔
ریاض سے تعلق رکھنے والی ماڈل ماضی میں کئی مقابلوں میں حصہ لے چکی ہیں، وہ مس عرب، مس پلینٹ، مس مڈل ایسٹ سمیت کئی دیگر مقابلوں میں مملکت کی نمائندگی کر چکی ہیں۔
انسٹاگرام پر ان کے 1 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔
مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے سعودی عرب کی ثقافت اور ورثے کو فروغ دینے کی اپنی خواہش کو اجاگر کیا۔