کراچی کنگز کی ٹیم کراچی سے ملتان پہنچ گئی،آج آرام کا دن
کراچی کنگز کی ٹیم کراچی سے ملتان پہنچ گئی
ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ملتان ایئر پورٹ سے مقامی نجی ہوٹل لے کر ایا گیا
کراچی کنگز کی ٹیم اج آرام کرے گی، پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لے گی
اسکواڈ میں شامل پاکستانی کھلاڑی ٹیم کے ساتھ ملتان پہنچے ہیں
حسن علی، محمد نواز، انور علی، میر حمزہ، اور سعد بیگ سمیت دیگر کھلاڑی کراچی سے ٹیم کے ہمراہ ملتان آئے ہیں۔
ملتان انے والے گروپ میں ٹیم ڈائریکٹر حیدر اظہر، ہیڈ کوچ فل سمنز، اسسٹنٹ کوچ محمد مسرور، اور بالنگ کوچ اسٹیو کربی بھی شامل ہیں
لاہور میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کی ٹرافی کی تقریب رونمائی میں شرکت کے بعد کپتان شان مسعود ٹیم کو ملتان میں جوائن کریں گے
پریزیڈنٹ ٹرافی فائنل کے فاتح وکٹ کیپر بیٹر محمد اخلاق بھی ٹیم کو ملتان میں جوائن کریں گے
اوور سیز کھلاڑی بھی کراچی کنگز کو ملتان میں جوائن کریں گے
