ترک صدر کا عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان

تازہ تریندنیا

ترک صدر نے ملک میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

ساجد شکیل
11مارچ 2023

انتخابات کی حتمی تاریخ کے فیصلے پر دستخط کرنے کے بعد اپنے ٹی وی خطاب میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ 14 مئی کو پوری قوم  صدر اور اراکین پارلیمان کے انتخابات کیلئے ووٹ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات مقررہ تاریخ سے تھوڑا قبل کروانے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ 18 جون سے یونیورسٹیوں کے امتحانات شروع ہوں گے، اس کے بعد گرمیوں کی چھٹیاں اور  حج کے سفر کی تیاریاں شروع ہو جائیں گے۔

اس سے قبل ایک سرکاری فرمان میں کہا گیا تھا کہ اپنے علاقوں سے دوسرے شہروں میں منتقل ہونے والے  زلزلہ متاثرین کا ووٹ کا حق برقرار رہے گا اور وہ جہاں موجود ہیں وہیں سے اپنا ووٹ دے پائیں گے۔

واضح رہے کہ رواں برس فروری میں ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے باعث 47 ہزار افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ 6 لاکھ سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا تھا۔