کھلاڑی دوران میچ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

تازہ ترینکھیل

بھارت میں ایک بیڈ منٹن میچ کے دوران کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔

ساجد شکیل
2 فروری 2023

بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد میں منگل کی شام کو ایک مقامی اسٹیڈیم میں بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔

38 سالہ کھلاڑی ساتھیوں کے ساتھ بیڈمنٹن کھیل رہا تھا کہ اچانک  زمین پر گرگیا او وہیں اس نے اپنی آخری سانسیں لیں۔

تاہم ساتھیوں کی جانب سے اسے فوراً اسپتال لے جایا گیالیکن ڈاکڑوں کا کہنا تھا کہ وہ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے پہلے ہی انتقال کرچکا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متوفی کی شناخت شیام یادو کے نام سے ہوئی ہے جو روزانہ آفس کے بعد اپنے دوستوں کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلنے جاتا تھا۔